کرونا وائرس

بغداد کے ایک اسپتال میں آکسیجن سیلنڈر پھٹنے سے 15 افراد ہلاک،28 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ہفتے کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آکسیجن سیلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ یہ اسپتال کرونا وبا سے متاثرہ مریضوں کے لیے مختص ہے جہاں کرونا کے سیکڑوں مریض زیرعلاج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آکسیجن سیلنڈر پھٹنے سے اسپتال میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 28 دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔

عراقی شہری دفاع کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اسپتال میں 120 مریض زیرعلاج تھے جن میں سے 90 کو بچالیا گیا ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق بغداد کے جنوب مشرق میں واقع اسپتال میں آگ لگنے کا سبب اسپتال کے اہم مائع آکسیجن ٹینک میں ہونے والا دھماکا تھا۔


عراقی وزارت صحت کی جانب سے اسپتال میں لگنے والی آگ کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں