ہفتے کی شام غزہ کی پٹی کے شمال سے کئی راکٹ اسرائیل کی سمت داغے گئے۔
اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم نے کم از کم ایک راکٹ کو سدیروت کی بستی کے اوپر فضا میں تباہ کر دیا۔ ایک راکٹ کھلے علاقے میں سرحدی باڑ کے نزدیک گرا۔ اس دوران میں جنوبی اسرائیل میں واقع یہودی بستیوں کے اندر خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حالیہ راکٹ حملوں کے بعد ملک کے جنوب میں آئرن ڈوم سسٹم کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب غزہ کی پٹی سے درجنوں راکٹ جنوبی اسرائیل پر داغے گئے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے۔
غزہ کی پٹی یا اسرائیل میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی رپورٹ نہیں ملی۔

حالیہ دو طرفہ کارروائیوں نے کئی ماہ سے اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے بیچ سرحد پر نسبتا کئی ماہ کی خاموشی کو ختم کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ چیف آف اسٹاف افیف کوخافی نے ممکنہ واقعات و پیش رفت کے سبب اپنا اتوار کے روز واشنگٹن کا مقررہ دورہ مؤخر کر دیا ہے۔
-
غزہ کی پٹی سے راکٹوں کے داغے جانے کے بعد اسرائیل کی جوابی گولہ باری
اسرائیلی فوج جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب غزہ کی پٹی میں کئی اہداف کو بم باری کا نشانہ بنایا جن میں فلسطینی تنظیم حماس کے زیر انتظام ٹھکانے بھی ہیں۔ یہ ... مشرق وسطی -
اسرائیل کی منظوری کے بعد کووِڈ-19 کی پہلی کھیپ غربِ اردن سے غزہ روانہ
اسرائیل نے بالآخر اپنی حریف فلسطینی جماعت حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی میں کووِڈ-19 کی ویکسین بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔اس کے بعد ایک ہزار خوراکوں پر ... مشرق وسطی -
اسرائیل غزہ کی پٹی میں کرونا ویکسین کو داخل ہونے سے روک رہا ہے: فلسطینی وزیر صحت
فلسطین کی خاتون وزیر صحت مئی الکیلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے کرونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والی ویکسین کے غزہ کی پٹی میں داخلے کو معطل کر دیا ہے۔ ... مشرق وسطی