.

اسرائیل نے باب العامود صحن کو زائرین کے لیے کھول دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں کئی روز سے جاری کشیدگی، فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی خونی جھڑپوں کے بعد باب العامود کو کھول دیا ہے۔

اسرائیلی پولیس اور فوج کی طرف سے باب العامود کے مقام پر فلسطینیوں کے داخلے پرپابندی کے لیے لگائی گئی آہنی رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔ خیال رہے کہ باب العامود کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان کشیدگی باب العامود کےمقام پر اسرائیلی فوج کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر پیدا ہوئی تھی جس کے بعد فریقین میں ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی زخمی اور سیکڑوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے باب العامود کو بند کرنے کا فیصلہ اس لیے واپس لیا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں پیدا ہوونے والا یہ تنازع غزہ کی پٹی میں جنگ اور غرب اردن میں تشدد کے واقعات کا باعث نہ بنے۔

قبل ازیں ذرائع نے انکشاف کیا یروشلم کی صورتحال کو پرسکون بنانے اور کئی روز سے جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اسرائیل ، اردن ، فلسطین اور مصر کے مابین اتوار کے روز سیکیورٹی رابطے ہوئے ہیں۔

مصر کے سیکیورٹی وفد نے تناؤ پر قابو پانے اور یروشلم میں ہونے والے واقعات کے بعد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حماس اور اسرائیل سے رابطے کیے۔

ایک باخبر ذرائع نے انکشاف کیا حماس نے وفد کو آگاہ کیا کہ وہ القدس میں کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتی لیکن صورتحال کا انحصار یروشلم میں جاری اسرائیلی فوج کے حملوں اور غزہ میں بار بار اسرائیلی فضائی بمباری روکنے پر ہے۔

اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان ہفتہ کی شام مشرقی یروشلم میں نئی جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے انتہا پسند یہودیوں اور فلسطینیوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین سالوں میں مقدس شہر میں ہونے والی سب سے بڑی جھڑپوں کے تناظر میں پرسکون ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے ایک صحافی کے مطابق گذشتہ دنوں کی نسبت ہفتے کے روز نسبتا کم کشیدگی پائی گئی۔

ہلال احمر فلسطین نے بتایا جھڑپوں کے نتیجے میں چھ فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ کو اسی جگہ پر ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ہفتے کی شام اسرائیلی پولیس نے اسی طرح کے تشدد کو روکنے کے لیے اپنے سیکڑوں اہلکاروں کو پرانے شہر کے آس پاس میں تعینات کیا تھا۔
العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی پولیس پر پٹرول بم پھینکے جس کے جواب میں صہیونی فوج نے ان پر صوتی بموں سےحملے کیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں