سعودی نائب وزیر حج کے سامنے حجاج کی خدمات سے متعلق کمپنیوں کے معاہدوں پر دستخط
سعودی عرب میں نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے اتوار کے روز ترکی، یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے حجاج کے متعلقہ اسٹیبلشمنٹ ادارے اور عرب ممالک کے حجاج کے متعلقہ اسٹیبلشمنٹ ادارے کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد حجاج کرام کو خدمات پیش کرنے والی کمپنیوں کے خصوصی تاسیسی سمجھوتوں پر دستخط کی کارروائی میں شرکت کرنا اور ان کی منظوری دینا تھا۔ نائب وزیر نے مکہ مکرمہ میں اسٹیبلشمنٹ اداروں کے صدر دفاتر میں تیاریوں اور حفاظتی تدابیر پر عمل درامد کے حوالے سے آگاہی بھی حاصل کی۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق عبدالفتاح مشاط نے اپنے دورے میں اس بات پر زور دیا کہ حجاج کو خدمات پیش کرنے والی تمام کمپنیوں کے تاسیسی معاہدوں پر دستخط سے متعلقہ تمام اقدامات کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
اس کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو پیش کردہ خدمات کے معیار کا ارتقا اور ویژن 2030ء کی روشنی میں حج نظام میں شفافیت اور گورننس کی سطح کو بڑھانا ہے۔


-
سعودی ویژن 2030ء کے آغاز کے 5 برس بعد حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیاں
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے باور کرایا ہے کہ سعودی ویژن 2030ء منصوبے کے پروگراموں نے صرف پانچ برسوں کے دوران غیر معمولی ... بين الاقوامى -
سعودی ایئرلائنز کا گلف ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ
سعودی عرب کی ایئر لائنز نے کل اتوار کے روز گلف ایئرلائنز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں کمپنیوں کے ذریعہ مسافروں کو ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب : 200 ریال کا کرنسی نوٹ جاری
سعودی عرب میں مرکزی بینک نے 200 ریال کا کرنسی نوٹ متعارف کرایا ہے۔ نوٹ کا اجرا خادم حرمین شریفین کے دور میں مملکت کے پروگرام "ویژن 2030ء" کے آغاز کے ... مشرق وسطی