موسم گرما میں سیاح ایک شرط کے ساتھ یورپ کا رخ کر سکیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

رواں سال موسم گرما میں 27 یورپی ممالک اُن سیاحوں کو آنے کی اجازت دیں گے جنہوں نے یورپین ڈرگ ایجنسی کی منظور شدہ کرونا وائرس کی دو خوراکیں لے لی ہیں۔ اس سلسلے میں مزید کوئی قید یا شرط نہیں ہو گی۔

اس بات کی تصدیق یورپی کمیشن کی خاتون سربراہ اورسولا وون ڈیر نے پیر کے روز امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" کو دیے گئے انٹرویو میں کی۔

واضح رہے کہ امریکا میں امراض کی روک تھام اور تحفظ کے مراکز نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اتوار کی صبح تک ملک بھر میں کووڈ-19 سے بچاؤ کی 228661408 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ یورپین ڈرگ ایجنسی نے امریکا میں زیر استعمال 3 کمپنیوں کی ویکسین کی منظوری دی ہے۔ ان کے نام "موڈرنا" ، "فائزر" اور "جانسن اینڈ جانسن" ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں