.

روز مرہ حملوں کے خلاف سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے مدد جاری رکھیں‌گے:پینٹاگان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی محکمہ دفاع 'پینٹاگان' نے پیر کی شام اعلان کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کو فراہم کی جانے والی مدد کا مقصد سعودی عرب کو اپنے خلاف ہونے والے روز مرہ حملوں کو روکنا اور دفاع میں اس کی مدد کرنا ہے۔ امریکا سعودی عرب کی دفاع کے لیے مدد جاری رکھے گا۔
یکم اپریل کو امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا تھا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاض علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی سمیت متعدد ترجیحات میں کلیدی شراکت دار ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے 9 مارچ کو ایک پریس بریفنگ کے دوران اس بات پر زور دیا تھا کہ امریکا پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالیہ واقعات جیسے کسی بھی حملے سے سعودی عرب کو اپنی سرزمین کی حفاظت میں اس کی مدد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سعودی عرب کی مدد جاری رکھے گا۔
گذشتہ مارچ میں امریکی محکمہ دفاع نے اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے سعودی عرب کی حمایت کرنے کے عزم کی تصدیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ امریکا اور سعودی فوجی تعلقات مزید فروغ پذیر ہیں۔