.

سعودی بحریہ نے ینبع کی بندرگاہ پر بارود سے لدی کشتی تباہ کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی بحری فورسزنے منگل کی صبح ینبع کی بندرگاہ پر بارود سے لدی ایک کشتی تباہ کردی ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ ’’سعودی بحریہ نے صبح 6 بج کر 40 منٹ پربحیرہ احمر میں بارود سے لدی اس کشتی کوسراغ لگا کر روکا تھا اور اس کو کسی حملے سے قبل ہی تباہ کردیا ہے۔‘‘

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ’’اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس بات کا پتا چلایا جارہا ہے کہ کسی مَلّاح کے بغیربارود سے لدی اس کشتی کو کس نے سعودی عرب کے پانیوں کی جانب بھیجا تھا اور کسی نے اس کے ذریعے سعودی عرب پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تھی۔‘‘

ترکی المالکی نے مزید کہا کہ ’’وزارتِ دفاع سعودی عرب کی قومی صلاحیتوں اوراقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا توڑ کرنےکے لیے سخت اقدامات کرے گی۔‘‘