ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ کی امریکی بحری جہاز سے چھیڑ چھاڑ، فائرنگ
امریکی فوج نے آج منگل کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام 3 کشتیوں نے خلیج کے پانی میں ایک امریکی بحری جنگی جہاز اور امریکی دستے کے زیر انتظام ایک کشتی کو ہراساں کیا۔ اس صورت حال میں امریکی جہاز نے خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کی جس کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کی کشتیاں "محفوظ مسافت" تک دور ہو گئیں۔
امریکی فوج نے پیر کے روز پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے مزید بتایا کہ "امریکی عسکری عملے نے وائرلیس اور لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے کئی بار خبردار کیا تاہم ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری کشتیوں نے گشت پر مامور امریکی بحریہ اور امریکی ساحلی پولیس کے زیر انتظام جہازوں کے نزدیک مشقیں جاری رکھیں۔ ایرانی کشتیاں امریکی بحری جہازوں سے 70 میٹر سے بھی کم فاصلے پر آ گئی تھیں۔
امریکی فوج کے "فِفتھ فِلیٹ" کے مطابق یہ واقعہ پیر 26 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے خلیجِ عربی کے شمال میں اس وقت پیش آیا جب امریکی کشتیاں اپنا معمول کا گشت انجام دے رہی تھیں۔ امریکی فلیٹ نے مزید بتایا کہ رواں ماہ یہ ایرانی کشتیوں کی جانب سے امریکی جہازوں کو ہراساں کرنے کا "دوسرا واقعہ" ہے۔
گذشتہ پانچ برس کے دوران میں اس طرح کے واقعات وقتا فوقتا پیش آتے رہے ہیں۔ البتہ گذشتہ برس اس حوالے سے نسبتا خاموشی دیکھی گئی۔ سال 2017ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امریکی بحریہ نے انتباہی فائرنگ کی۔
-
ایرانی پاسداران انقلاب کی جنگی کشتیاں خطرے اور اشتعال انگیزی کا باعث ہیں: امریکی بحریہ
امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ خلیج عربی کے شمال میں بین الاقوامی پانی کے اندر ایرانی جنگی کشتیوں کی سرگرمیاں "خطرناک اور اشتعال انگیز" ہیں۔ بدھ ... بين الاقوامى -
ایران خطے میں اشتعال انگیزی پھیلا سکتا ہے: امریکی بحریہ
امریکی بحریہ کے قائم مقام وزیر تھامس موڈلے کا کہنا ہے کہ نسبتا پرسکون صورت حال کے باوجود ایران مستقبل میں خطے میں آبنائے ہرمز اور دیگر جگہاؤں پر " ... مشرق وسطی -
بارودی ٹکڑے اورمقناطیس، خلیج میں جاپانی ٹینکر پرحملے کا ایران کی طرف اشارہ :امریکی بحریہ
امریکا کی بحریہ نے آبی بم کے ٹکڑوں اور ایک مقناطیس کی امارات فجیرہ میں ایک فوجی اڈے پر نمائش کی ہے اور کہا ہے کہ اس نے انھیں گذشتہ جمعرات ... بين الاقوامى