سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے بدھ کے روز 1062نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار 13 مریض چل بسے ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں867 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔سعودی عرب میں اس وقت کووِڈ-19 کے 9892 فعال کیس ہیں۔ان میں سے 1298 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
گذشتہ قریباً ایک ماہ کے رجحان کے مطابق دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ 458 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد مکہ مکرمہ میں 231 ،منطقہ شرقی میں 136اور منطقہ عسیر میں 50نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
وزارتِ صحت کے مطابق 28اپریل کو مملکت میں کروناوائرس کے کل کیسوں کی تعداد 415281 ہوگئی ہے۔ان میں سے 6935 مریض وفات پاچکے ہیں اور اب صحت یاب ہونے والے کل کیسوں کی تعداد 398454 ہوگئی ہے۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (1062) حالة إصابة جديدة بفيروس كورونا (كوفيد-19)، وتسجيل (13) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (867) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (398,454) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/yBOCVGVY9F
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) April 28, 2021