سعودی عرب میں انکم ٹیکس متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ زیرِغورنہیں:شہزادہ محمد
سعودی ولی عہد کا ٹی وی انٹرویومیں ویژن 2030ء اور اس کی کامیابیوں سے متعلق تفصیلی اظہارِخیال
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں انکم ٹیکس متعارف کرانے کاکوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔
وہ منگل کی شب ایک مقامی سعودی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ان کا یہ انٹرویو العربیہ انگلش پر بھی انگریزی سب ٹائٹل کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے۔ انھوں نے اس انٹرویو میں سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے بارے میں تفصیل سے اظہارخیال کیا ہے۔ سعودی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے اس منصوبہ کو پانچ سال مکمل ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں اضافی قدری ٹیکس (ڈبلیو اے ٹی) کی شرح میں بتدریج کمی کا ارادہ رکھتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ’’ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ ان کے لیے ذاتی طور پر ایک تکلیف دہ فیصلہ تھا کیونکہ میں کسی سعودی شہری کوکسی بھی طرح تکلیف میں مبتلا نہیں کرنا چاہتا تھا بلکہ میرا کام تو یہ ہے کہ میں انھیں طویل المیعاد مستقبل یا آیندہ بیس سے تیس سال کے لیے ضمانت دوں۔‘‘
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں موجود ہر چیز سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔خواہ یہ تیل کا شعبہ ہے یا کوئی اوروسائل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس سال پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی عرب میں مختلف منصوبوں پر 160 ارب ڈالر صرف کرے گا۔
سعودی ولی عہد قبل ازیں بھی اس منصوبہ کے خدوخال کے بارے میں گاہے گاہے اظہار خیال کرتے رہتے ہیں۔انھوں نے گذشتہ ماہ سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے ایک منصوبہ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ سعودی عرب آیندہ دس سال کے دوران میں مختلف منصوبوں پر اتنی رقوم خرچ کرے گا جو اس نے گذشتہ 300 سال میں بھی صرف نہیں کی ہیں۔
بث مباشر | شاهد #لقاء_ولي_العهد الذي خص به #قناة_السعودية؛ بمناسبة مرور خمس سنوات على إطلاق "رؤية السعودية 2030".#محمد_بن_سلمان_على_السعودية https://t.co/c6p1rd3GIy
— قناة السعودية 🇸🇦 (@saudiatv) April 27, 2021