یواےای : کووِڈ-19 کے 1710 نئے کیسوں کی تشخیص، دومریض چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 1710 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔

اس نے بدھ کوایک بیان میں کہا ہے کہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار دو مریض وفات پا گئے ہیں۔یو اے ای میں اب اس مہلک وائرس سے اموات کی تعداد1580 ہوگئی ہے اور کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 516301 ہوچکی ہے۔

یواے ای منگل کے روز بلومبرگ کی کووِڈ-19 کی وباکا کامیابی سے مقابلہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔وہ اس وقت تک عرب دنیا میں اس مہلک وائرس سے مقابلے میں سب سے مضبوط ملک مانا گیا ہے اور دنیا میں اس زمرے میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اس سال بھی رمضان میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اجتماعی افطار سمیت سماجی اجتماعات پر پابندی عاید ہے اور صرف ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کو مل بیٹھ کر اکٹھے افطار کرنے کی اجازت ہے۔اس مرتبہ بھی مساجد کے باہر افطار خیمے لگانے یا کسی جگہ افطار کے لیے جمع ہونے والے افراد کو کھانا دینے پر پابندی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں