مسجد نبوی ﷺمیں رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت گزاروں کے لیے تمام تیاریاں مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت گزاروں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔توقع ہے کہ آخری عشرے میں بڑی تعداد میں فرزندانِ توحید مسجد نبویﷺ میں آئیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین متعلقہ سکیورٹی حکام اورمحکمہ صحت کے ساتھ مل کرکووِڈ-19 سے بچاؤ کی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے لیے ایک مربوط منصوبہ کا نفاذ چاہتی ہے تاکہ تمام عبادت گزاروں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Advertisement

رمضان کے آخری عشرہ کوعبادت وریاضت کے لحاظ سے خاص اہمیت حاصل ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بڑی فضیلت بیان کی ہے اور رمضان کی طاق راتوں ہی میں لیلۃ القدر آتی ہے۔اس ایک شب کی عبادت کا ثواب ہزاروں راتوں کی عبادت سے زیادہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزارت برائے بلدیات اور دیہی امور نے گذشتہ ماہ ایک سرکلرجاری کیا تھا۔اس میں اس نے حج اورعمرہ کی سرگرمیوں میں خدمات انجام دینے والے ورکروں کے لیے کرونا وائرس کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دی ہے۔ان کے علاوہ مکہ اور مدینہ منورہ میں دکانوں پر کام کرنے والوں کو بھی ویکسین لگوانا ہوگی۔

وزارت کی ہدایت کے مطابق حجام کی دکانوں،خواتین کے سیلونز، ریستورانوں ، کیفے اور کھانے پینے کی دکانوں پر کام کرنے والوں کو ضرور ویکسین لگوانی چاہیے۔ان کے لیے ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 13 مئی سے ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں