مکہ : صفائی کا ناقص سامان تیار کرنے کے الزام میں پاکستانیوں سمیت 10 غیرملکی گرفتار
سعودی عرب میں پولیس نے ایک غیر قانونی گودام پر چھاپہ مار کر صفائی کا غیر معیاری سامان تیار کرنے میں ملوث 10 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مکہ مکرمہ کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مالیاتی دھوکہ دہی کے جرائم کی پیروی کرتے ہوئے تلاشی کی کارروائی میں چھ پاکستانی اور چار بنگالی گرفتار کیے ہیں۔ ان میں سے ایک غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں مقیم ہے۔ ملزمان کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان صفائی کا غیر معیاری سامان پیک کر کے اسے جدہ اور دوسرے علاقوں میں سپلائی کم قیمت پر کرتے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے کلیننگ کے سامان کے 4 ہزار 986 ڈبے قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
-
سعودی عرب:کووِڈ-19کے 1062کیسوں کی تشخیص،13 مریض وفات پا گئے
سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے بدھ کے روز 1062نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار 13 مریض چل بسے ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق ... بين الاقوامى -
سعودی عرب اوریو اے ای رمضان میں مہاجرین کے لیے عطیات دینے کی مہم میں سب سے آگے
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شہریوں اور مکینوں نے رمضان المبارک کے دوران میں اب تک دنیا بھر میں دربدرافراد اور مہاجرین کے لیے سب سے زیادہ رقوم ... بين الاقوامى -
سعودی عرب کے صوبے الباحہ میں دو تاریخی مساجد کی تجدید اور تزئین
سعودی عرب میں تاریخی مساجد کی بحالی اور تزئین سے متعلق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے کے تحت جنوب مغربی شہر باحہ کی دو مساجد میں ترقیاتی کام ... مشرق وسطی