چین سے تعلق رکھنے والے بڑے سرمایہ کاروں نے سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی آرامکو میں سرمایہ کاری کے ذریعے سے شراکت کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرامکو کی جانب سے کمپنی کے حصص فروخت کی پیشکش کے بعد چینی سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکام سے رابطہ کیا ہے۔
اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ آرامکو دنیا کی ایک بڑی توانائی کمپنی کے ساتھ 1 فیصد حصص کی فروخت کے لئے مذاکرات کر رہی ہے اور آئندہ ایک یا دو سال میں مزید حصص بھی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جاسکتے ہیں۔
آرامکو کی موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق اس کے ایک فیصد حصص کی مالیت 19 ارب ڈالر ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آرامکو میں سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھانے والوں میں چین کا خودمختار فنڈ چائنہ انویسٹمنٹ کارپوریشن بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ چین کی قومی آئل کمپنیاں بھی آرامکو میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہیں۔
قبل ازیں شہزادہ محمد نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ریاض چین، بھارت اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ امریکا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ سے کچھ اختلافات کے باوجود امریکا سعودی عرب کا تزویراتی پارٹنر ہے۔
-
عالمی توانائی بہتری کے لیے ایک طاقت ہے ،مگر یہ پائیدار ہونی چاہیے:سی ٹی او سعودی آرامکو
دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر( سی ٹی او)احمد الخویطر نے کہا ہے کہ ’’عالمی توانائی کی سپلائی بہتری اور ... بين الاقوامى -
سعودی آرامکو کا پٹرول پمپوں پرایندھن کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان
سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے ماہ اگست میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ آرامکو کے ایک بیان کے مطابق مملکت میں پٹرول ... بين الاقوامى -
میگا ڈیل:سعودی آرامکو نے سابک کے69 ارب 10 کروڑ ڈالر میں 70 فی صد حصص خرید کر لیے
سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے اتوار کو سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) کے دو ارب 10 کروڑ حصص 259 ارب ریال (69 ارب 10 کروڑ ڈالر) میں ... بين الاقوامى