.

احسان فلاحی فورم کے ذریعے 500 ملین ریال سے زیادہ مالیت کے عطیات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت (سدایا) کے حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں فلاحی کاموں کے لیے ’احسان‘ پلیٹ فارم سے جمع ہونے والے عطیات کا حجم 500 ملین ریال کی حد عبور کر گیا ہے۔

احسان پلیٹ فارم کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر عبدالعزیز الحمادی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کی نامہ نگار کو بتایا کہ پلیٹ فارم پر روزانہ 10 سے پندرہ ملین سعودی ریال عطیات کی مد میں جمع ہو رہے ہیں۔

انجینیئر عبدالعزیز الحمادی نے بتایا کہ اب تک قومی عطیات مہم میں حصہ لینے والی کمپنیوں، اداروں اور سرمایہ کاروں کی تعداد دو سو تک پہنچ گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ احسان پلیٹ فارم زکوۃ، تحائف سمیت متعدد ڈیجیٹل پروگرام اور سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

الحمادی نے بتایا کہ عطیات سعودی عرب کے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں میں خرچ کیے جا رہے ہیں۔ 99 فیصد اندرون ملک 13 صوبوں کے ضرورت مندوں پر خرچ ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ترجیح زیادہ ضرورت مند والے مقامات کو دی جا رہی ہے۔ ایک فیصد یا اس سے کم عطیات بیرون ملک بھیجے جا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا ہے۔