بھارتی ریاست گجرات کے شہر بہروچ کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج 18 مریض ہلاک ہو گئے۔
بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ہسپتال میں آگ رات ایک بجے لگی۔ آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں اور آگ بجھانے والے عملے کی مدد سے مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکالا گیا۔
ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح ساڑھے چھ بجے تک مرنے والوں کی تعداد 18 ہے۔ اس سے قبل صرف 12 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو سکی تھی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
آتشزدگی کے نتیجے میں ماں بچوں سمیت کھڑکی سے چھلانگ لگانے پر مجبور
ترکی کے دارالحکومت استنبول سے سامنے آنے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ماں اپنے بچوں کے ساتھ اپارٹمنٹ میں پھنس گئی جسے ... ایڈیٹر کی پسند -
بغداد میں ہسپتال میں آتش زدگی کا واقعہ ، ہلاکتوں کی تعداد 82 ہو گئی
ہفتے کے روز عراقی دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب ہسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 82 ہو گئی ہے جب کہ 110 افراد زخمی ہیں۔ یہ ... بين الاقوامى -
بغداد:اسپتال میں آتش زدگی کے واقعے پرعراقی وزیرصحت معطل
عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے دارالحکومت بغداد کے ایک اسپتال میں آتش زدگی کے بدترین واقعہ کے بعد وزیرصحت کو معطل کردیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات ... مشرق وسطی