خادم الحرمین پروگرام کے تحت آسٹریلیا میں روزے داروں کے افطار کا انتظام
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ماہ رمضان میں روزے داروں کے افطار کا بین الاقوامی پروگرام جاری ہے۔ اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی سعودی وزارت آسٹریلیا میں سعودی سفارت خانے کے تعاون سے آسٹریلیا، جمہوریہ فیجی، جزائرِ سولومن اور دیگر پڑوسی جزائر میں 'فوڈ باسکٹس' تقسیم کر رہی ہیں۔ اس عمل میں مذکورہ ممالک میں متعدد اسلامی مراکز اور اداروں کا تعاون بھی شامل ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق آسٹریلیا میں وفاقی آئمہ کونسل کے سربراہ شادی السلیمان نے ایک بیان میں روزے داروں کے افطار کے لیے خادم حرمین شریفین پروگرام کے اہم کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے آسٹریلیا اور پڑوسی جزائر میں اسلامی کمیونٹی کا تعلق مملکت سعودی عرب کے ساتھ مزید گہرا ہو گا۔
شادی نے واضح کیا کہ یہ پروگرام ماہِ فضیلت کے دوران میں بھلائی اور عطاء کے منصوبوں میں سے ہے۔ یہ پروگرام یگانگت کی روح پھیلانے اور رابطوں اور مساوات کی اقدار کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
-
کووِڈ-19:شاہ سلمان ریلیف مرکز کی پاکستان کے لیے طبّی سامان اورآلات کی امداد
سعودی عرب کا شاہ سلمان مرکزبرائے انسانی امداد اور ریلیف (کے ایس ریلیف) دنیا کے چار براعظموں کے 59 ممالک میں انسانی فلاح وبہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر ... پاكستان -
سعودی عرب کی انسانی امداد متعدد ممالک میں بھوک کم کرنے کا سبب بنی: المعلمی
سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی جانب سے انسانی بنیادوں پر دی گئی امداد نے کئی ممالک میں بھوک اور غذائی قلت کے حوالے سے مصائب اور بحرانات میں ... مشرق وسطی -
یمن کے لیے 430 ملین ڈالر مالیت کی سعودی امداد کا اعلان
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ومشیر ایوان شاہی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’یمن کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے ... مشرق وسطی