.

اسرائیلی تاجروں کو 'دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج' میں کاروبار کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کے 'گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج' میں پہلی مرتبہ سونے کے اسرائیلی تاجروں کو کاروبار کی اجازت دے دی گئی۔

ایکسچینج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسے اسرائیلی سیکورٹیز کمیشن کی طرف سے اجازت نامہ موصول ہو گیا ہے۔ اس کا مقصد اسرائیلی کمپنیوں کو اس بات اختیار دینا ہے کہ وہ دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج کی رکنیت حاصل کر کے اس سے متعلق خدمات اور پلیٹ فارموں کا استعمال کر سکیں۔

بلومبرگ نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ارکان دبئی کی مارکیٹ میں Market Makers کے طور پر بھی کام کر سکیں گے۔

دبئی گولڈ اینڈ کموڈٹیز ایکسچینج عملی طور پر دبئی سینٹر فار ملٹی کموڈٹیز کے زیر انتظام ہے۔ یہ دبئی حکومت کا ایک تزویراتی منصوبہ ہے۔