.

سعودی وزیرخارجہ کا ابوظبی کے ولی عہد سے علاقائی اور عالمی صورت حال پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ہفتے کے روز ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے اور ان سے علاقائی صورت حال اور تمام محاذوں پرمشترکہ اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ فیصل اور شیخ محمد نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انھیں تمام شعبوں میں مزید فروغ دینے کے طریقوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔انھوں نے علاقائی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر بھی بات چیت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا نیک تمناؤں پر مبنی پیغام پہنچایا ہے۔انھوں نے متحدہ عرب امارات کے برادرعوام کی مزید ترقی اور خوش حالی کے لیے خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ابوظبی کے ولی عہد نے بھی جواب میں شاہ سلمان اور ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔