.

شیڈول کے بغیر امریکی صدر نے'موساد' کے چیف کو ملاقات کے لیے بلا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی 'موساد' کے سربراہ یوسی کوہن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

یہ امر باعث حیرت ہے کہ موساد چیف سے ملاقات صدر کی طے شدہ ملاقاتوں کے شیڈول میں شامل نہیں تھی۔ ملاقات سے چند منٹ قبل صدر جو بائیڈن نے یوسی کوھن کو ملاقات کا پیغام بھیجا جو پہلے سے وائٹ ہائوس میں‌ موجود تھے۔

ایلی یوسی کوہن
ایلی یوسی کوہن

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق صدر بائیڈن نے موساد کے سربراہ کو چند منٹ قبل بغیر کسی پروگرام کے ملاقات کے لیے بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہ نمائوں نے ایرانی جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی نقطہ نظر کو سنا۔