.

کرونا میں مبتلا مصری خاتون یوٹیوبر کی وڈیو، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید و تضحیک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں ایک مشہور یوٹیوبر خاتون کے نئے وڈیو کلپ نے سوشل میڈیا کے حلقوں نے وسیع پیمانے پر تنازع پیدا کر دیا ہے۔ اس کلپ میں خاتون کو اپنے گھر والوں کے لیے ایسے عرصے میں کھانا تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب خاتون اور ان کے گھر کے بعض افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ مصری خاتون کا "لوما لوما کچن" کے نام سے مقبول یوٹیوب چینل بھی ہے۔

خاتون نے اپنے حالیہ وڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "شدید تھکن کے باوجود کرونا میں نے تمہیں چیلنج کر دیا اور میں نے پورے گھر کی دعوت کا انتظام کر لیا۔ آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے"۔

اس وڈیو کو تین روز کے اندر 1.62 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا۔

وڈیو کلپ کے آغاز میں یوٹیوبر خاتون نے واضح کیا کہ کرونا وائرس کی علامات ان کے بعض گھر والوں پر ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ خاتون نے باور کرایا کہ وہ اس وائرس سے پوری طرح شفایاب نہیں ہوئی ہیں اور ابھی تک کرونا سے متاثر ہیں۔ وڈیو میں خاتون صرف ماسک پہنے نظر آ رہی ہیں، انہوں نے کسی احتیاطی اقدام کا کوئی خیال نہیں رکھا۔

سوشل میڈٰیا کے حلقوں نے مصری خاتون کی اس وڈیو پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ان میں کڑی نکتہ چینی اور مزاح پر مشتمل تبصرے شامل ہیں۔

ایک روز قبل مذکورہ خاتون یوٹیوبر کی ایک اور وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ سانس لینے میں دشواری اور اپنی بیٹی میں فلو کی علامات کا ذکر کر رہی تھیں۔