.

یو اے ای میں نجی شعبہ اور وفاقی ملازمین کے لیے عید کی تعطیلات کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے نجی شعبہ اور وفاقی ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تین تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

ان دونوں شعبوں کے ملازمین کو عید الفطر پر 11 مئی سے با تن خواہ تین دن کے لیے چھٹی دی جائے گی۔اس تاریخ کو 29 رمضان ہے۔چاند کی رؤیت کی صورت میں 12 مئی بدھ کو یو اے ای میں عید ہوگی۔

یو اے ای کی وزارت برائے انسانی وسائل نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 29 رمضان سے 3 شوال تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔