.

بحری سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے سعودی عرب میں خصوصی محکمہ قائم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی وزارت داخلہ نے بارڈر سکیورٹی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام سمندری سرگرمیوں کے لیے ایک خصوصی محکمہ تشکیل دیا ہے۔ اس محکمہ میں میرین لائسنس اجراء، متعلقہ محکموں کے ساتھ آن لائن رابطے، ہم آہنگی، سمندری کھیل، ڈائیونگ، پکنک، سمندری سیاحت اور سلامتی کے امور سے متعلق منصوبہ بندی اور بحری سکیورٹی کے لیے رضاکارانہ سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

سعودی عرب میں بحری سرگرمیوں کی نگرانی کی ذمہ داری سعودی بارڈر سکیورٹی فورسز کو سونپی جائے گی جو جدہ میں بحر الاحمر آپریشن کنٹرول روم سے ان سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔ بحری سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے 12 وزارتوں اور اداروں کو شامل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے کسی قسم کے رابطے، رہ نمائی اور ہم آہنگی کے لیے اندرو ملک 1980 پر رابطہ کیا جاسکے گا جب کہ بیرون ملک سے رابطے کے لیے 9661980+ فون نمبر دیا گیا ہے۔ شہری maritime_activities@moi.gov.sa ای میل کے ذریعے بھی رابطے کرسکتے ہیں۔