.
کرونا وائرس

بھارت میں انسانوں کے بعد کرونا جانوروں میں بھی داخل ، 8 شیر متاثر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت میں کرونا وائرس کے خوف ناک پھیلاؤ اور 2 کروڑ سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے کے بعد اب یہ وبائی مرض جانوروں میں بھی سرائیت کر گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے منگل کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ حیدر آباد دکن میں ایک چڑیا گھر کے اندر آٹھ ایشیائی شیر کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

اس چڑیا گھر کے حکام نے 24 مارچ کو مذکورہ شیروں کے نمونے لے کر متعلقہ سرکاری ادارے کے حوالے کیے تھے۔ اس سے قبل شیروں میں سانس لینے کے عمل میں تنگی اور مشکلات کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ فی الوقت یہ چڑیا گھر بند ہے۔

بھارت میں گذشتہ مسلسل تیرہ روز سے کووڈ-19 کے یومیہ 3 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا اندراج ہو رہا ہے۔ ملک میں اب تک کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ یہ امریکا کے بعد دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔