.

فلکیاتی ماہرین کے مطابق عید الفطر کس روز ہو گی ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ماہر فلکیات اور ایسٹرونومی اینڈ اسپیس سائنسز کے عرب اتحاد کے رکن ملہم ہندی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اکثر اسلامی ممالک میں عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہو گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ملہم نے بتایا کہ منگل 11 مئی کو ہلال کی پیدائش غروب آفتاب کے بعد رات 10:01 پر ہو گی۔ اس کا مطلب ہے کہ اس شام آسمان پر ہلال کا وجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرعی قاعدے کے مطابق اگر چاند کی رؤیت نہ ہو تو رمضان کے 30 روز پورے کیے جائیں گے۔ لہذا جمعرات 13 مئی کو یکم شوال ہو گی۔

ادھر ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے بھی باور کرایا ہے کہ رمضان کے 30 روزے پورے ہوں گے اور 13 مئی کو عید الفطر کا پہلا روز ہو گا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق اکثر اسلامی ممالک میں 11 مئی کو رؤیت ہلال ممکن نہیں ہو گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس روز چاند ،،، آفتاب سے قبل غروب ہو جائے گا۔ لہذا رمضان کے 30 روزے پورے کیے جائیں گے۔