.

ولی عہد ابوظبی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے دوطرفہ تزویراتی تعلقات پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے جدہ میں بدھ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے باہمی دلچسپی کے عرب ، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

شیخ محمد بن زاید نے بعد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’میں نے اپنے بھائی شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات میں تزویراتی تعلقات اور مشترکہ مقاصد کے بارے میں گفتگو کی ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ’’ ہم نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور کے بارے میں بات چیت کی ہے اور اپنے خطے میں استحکام کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پرغورکیا ہے۔‘‘