.

کینیڈا: 12 سے15 سال کی عمر کے بچّوں کو فائزرکی ویکسین لگانے کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کینیڈا میں حکومت نے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچّوں کو فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کووِڈ-19 کی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔کینیڈا کم عمر بچّوں کو کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔

ہیلتھ کینیڈا کی طبی مشیر اعلیٰ سپریا شرما نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ’’کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے کینیڈا میں (12 سے 15 سال کی عمر کے) بچّوں کو یہ پہلی ویکسین لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ کینیڈا کی کرونا وائرس کی وَبا کے خلاف جنگ میں یہ اقدام ایک ہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ اس ویکسین کی کلینیکی جانچ کے ڈیٹا سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ ویکسین بالغ افراد کی طرح نو عمروں کے لیے بھی محفوظ ہے۔