المسجد الحرام کے روح پرور خوبصورت نظارے فضا سے کیسے لگتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے نے مکہ میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقام المسجد الحرام کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تصاویر آسمان کی بلندیوں سے لی گئی ہیں۔

ان فضائی تصاویر میں المسجد الحرام کا مکمل نظارہ کیا جا سکتا ہے اور مسجد کے مینار بھی روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

نیلگوں آسمان سے المسجد الحرام کے اس دیدہ زیب نظارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

گذشتہ روز المسجد الحرام میں موجود مقام ابراہیم، جس کا تعلق پیغمبر حضرت ابراہیم سے ہے، کی نایاب تصاویر سامنے آئی تھیں۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے شعبے انجینئرنگ سٹیڈیز و منصوبہ بندی کے اشتراک سے المسجد الحرام کے مختلف مقامات کی عکس بندی انتہائی جدید ترین ٹکنالوجی سے کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں