جسمانی طور پر جڑے یمنی بچے علاج کے لیے سعودی عرب منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر یمن کے دو جڑواں بچے علاج کے لیے سعودی عرب منتقل کر دیے گئے ہیں۔

جسمانی طورپر جڑے یمنی بچوں کو انسانی ہمدردی کے تحت علاج کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض لایا گیا ہے جہاں ان کے والدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ جسمانی طور پر جڑے بچوں یوسف اور یاسمین کو ان کے والدین کے ہمراہ طبی عملے کے ایک جہاز کے ذریعے یمن کی خضر موت گورنری کے علاقے المکلا سے الریاض کے شاہ سلمان ہوائی اڈے پر لایا گیا۔ یمنی بچوں‌کو سعودی عرب منتقل کرنے میں مملکت کی قیادت میں قائم عرب عسکری اتحاد نے بھی مدد فراہم کی۔

بچوں کو علاج کے لیے نیشنل گارڈز کے زیرانتظام شاہ عبداللہ اسپتال برائے اطفال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں طبی عملہ جسمانی طور پر جڑے بچوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کا آپریشن انجام دینے کے طریقہ کار پر غور کر رہے ہیں۔

جڑواں بچوں کے والد محمد عبدالرحمان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بچوں کے علاج میں خصوصی دلچسپی لینے پران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں