.

وزیراعظم عمران خان روضہ رسول اللہ ﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور خاتون اول بشری بی بی روضہ رسول اللہﷺ پر حاضری دینے کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم ان دنوں سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔ مدینہ آمد پر ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے کیا۔

وزیراعظم کے ساتھ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی موجود ہیں۔ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔