.

دنیا کی جان نکالنے کے بعد چینی خلائی راکٹ ’لانگ مارچ‘ کے ٹکڑے بحر ہند میں گر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

چینی خلائی راکٹ ’لانگ مارچ فائیو بی‘ کے ٹکڑے زمین کے کرہ ہوائی میں داخلے کے بعد جزائر مالدیپ سے مغرب کی طرف بحر ہند میں جا گرے۔

یہ بات چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بتائی۔ یہ چینی راکٹ اپریل کے اواخر میں اٹھارہ ٹن وزنی ماڈیول ’تیان ہے‘ کو لے کر خلائی سفر پر روانہ ہوا تھا۔ تیان ہے اس چینی خلائی اسٹیشن کا مرکزی حصہ ہو گا، جو بیجنگ خلا میں قائم کرنا چاہتا ہے۔

قبل ازیں خلائی تحقیق کے ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ اس چینی راکٹ کے بے قابو ہو جانے والے حصے موجودہ ویک اینڈ پر زمین کے کرہ ہوائی میں داخلے کے بعد ممکنہ طور پر کسی رہائشی علاقے میں بھی گر سکتے تھے۔