.

سیکورٹی ایوی ایشن کی اڑان ، حرم مکی کے پُر ہیبت فضائی مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری تازہ تصاویر میں پبلک سیکورٹی کے خصوصی ہیلی کاپٹروں کو مکہ مکرمہ کی فضاؤں میں اڑان بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلندی سے لی گئی ان تصاویر میں مکہ مکرمہ اور خانہ کعبہ کے پُر ہیبت مناظر کو محفوظ کیا گیا ہے۔

سیکورٹی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر مستقل صورت میں فضا میں گشت کرتے ہیں تا کہ ٹریفک کی صورت حال اور المرکزیہ کے علاقے میں مسجد حرام کے داخلی اور خارجی راستوں پر نظر رکھی جا سکے۔