.

یمن سے بارودی سرنگ پانی کے بہاؤ کے باعث سعودی عرب پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے علاقے جازان میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الغامدی نے بتایا کہ یمن سے آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والی ایک باردوی سرنگ کو قبضے میں لے کر فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ بارودی سرنگ پانی کے ذریعے یمن سے بہتے ہوئے جازان کی ایک وادی میں آ گئی تھی۔ باردوی سرنگ کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر اسے قبضے میں لے لیا اور پھر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر کے اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔