.

بیت المقدس میں جھڑپیں جاری ، فلسطینیوں کی گرفتاری ، غزہ سے اسرائیل پر آر پی جی فائر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر دو آر پی جی گرینیڈ داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے اطراف اور عسقلان شہر میں یہودی بستیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اتوار کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک راکٹ گرینیڈ کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

ادھر فلسطینی ہلال احمر کے مطابق الشیخ جراح اور باب العامود میں اسرائیلی سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران میں 7 فلسطینی مظاہرین زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد اسرائیل نے 20 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

گذشتہ دنوں کے دوران میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے بیچ مسلسل جھڑپیں دیکھی گئیں۔ یہ جھڑپیں شب قدر کے موقع پر مسجد اقصی کے صحن پر پولیس فورس کے دھاوے اور نمازوں کو عبادت سے روکنے کی کوشش کے تناظر میں ہوئیں۔

اتوار کو علی الصبح ایک بار پھر بیت المقدس کے اولڈ ٹاؤن "البلدہ" میں مسجد اقصی کے مرکزی دروازوں کے نزدیک اسرائیلی پولیس اور ہزاروں فلسطینیوں کی مڈبھیڑ ہوئی۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش وڈیو کلپوں میں دیکھا گیا کہ فلسطینی نوجوان کریکر فائر کرنے والے افسران پر پانی کی بوتلیں اور پتھر پھینک رہے ہیں۔

مسجد اقصی میں موجود اسرائیلی فوج
مسجد اقصی میں موجود اسرائیلی فوج

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیلی پولیس نے اتوار کے روز سالانہ یوم القدس کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ اس موقع پر پرچموں کے ذریعے مطالبات پیش کیے جاتے ہیں کہ بیت المقدس کے تمام حصوں کو قبضے میں لیا جائے۔

اس سرگرمی کا انعقاد پیر کے روز بیت المقدس کے اولڈ ٹاؤن 'البلدہ' میں کیا جائے گا۔