.

سعودی عرب:کووِڈ-19کے 986 نئے کیسوں کی تشخیص،13مریض چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے سوموار کے روز کرونا وائرس کے 986نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے کووِڈ-19 کا شکار 13 مریض چل بسے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق 10مئی کو مملکت میں کروناوائرس کے کل کیسوں کی تعداد 427370 ہوگئی ہے۔ان میں سے 7085 مریض وفات پاچکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں 1076 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اس طرح اب صحت یاب ہونے والے کل کیسوں کی تعداد 410816 ہوگئی ہے۔

گذشتہ قریباً دوماہ کے رجحان کے مطابق دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ 339 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد مکہ مکرمہ میں283 ،منطقہ شرقی میں 131، منطقہ عسیر میں 52 اور مدینہ منورہ میں 50نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں اس وقت کووِڈ-19 کے 9469 فعال کیس ہیں۔ان میں سے 1341 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مملکت کے مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔