غزہ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں حماس کے سینیئر رہ نما جاں بحق ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی سوموار کے روز ہونے والی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ کی حکمراں جماعت 'حماس' کے سینیئر رہ نما محمد عبداللہ فیاض جاں بحق ہو گئے۔

العربیہ چینل کے نامہ نگار غزہ میں تین زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں اور دوسری طرف غزہ کے اطراف میں یہودی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

Advertisement

ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے داغے 7 راکٹ مختلف مقامات پر گرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ان میں سے ایک راکٹ بیت المقد میں گرا ہے۔ دیگر راکٹ القدس کے اطراف میں گرے ہیں۔ راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی اور فضائی حملے شروع کردیے ہیں جن میں اب تک کم سے کم 20 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ کی پٹی پر حملوں کے بعد اسرائیلی کنیسٹ کی عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے اور اسرائیلی فوج کی مشقیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ادھر مسجد اقصیٰ کے قریب کل سوموار کے روز بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔ قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کو منتشر کرکے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں کی فائرنگ اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق تشدد کے حالیہ واقعات میں اب تک 305 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 228 کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ پرتشدد واقعات میں 21 اسرائیلی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں