وڈیو : چینی سیاح کو پہاڑی علاقے میں پل پر چلنا مہنگا پڑ گیا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین میں ایک مقامی سیاح نے ملک کے شمال مشرقی شہر لونگ ژینگ کا رخ کیا تو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ اس کا یہ سفر ناقابل فراموش دہشت کے لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔

مذکورہ شخص پہاڑی علاقے میں ایک بلند و بالا پُل پر موجود تھا کہ طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں اچانک پل کی شیشے کی دیوار ٹوٹ گئی۔ اس کے سبب سیاحت کے لیے آنے والا شخص 100 میٹر بلند پل پر معلق رہ گیا۔

اس دوران 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تند و تیز ہواؤں نے پل پر لگی شیشے کے کئی پینلوں کو اڑا دیا۔ اس کے سبب بے بس سیاہ پھنس کر رہ گیا۔ آخر کار آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد فائر فائٹرز، پولیس اہل کاروں اور محکمہ جنگلات و سیاحت کے کارکنان اس شخص کو بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی تصاویر میں اس سیاح کو پل پر ایک جانب پریشانی کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اس شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم اطمینان کے لیے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تبصرہ کرنے والوں نے سیاح کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو "بھیانک خواب" قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں