سوڈان میں دارفور کے گورنر نے ان فوجی اہلکاروں کو سخت سے سخت سزا دینے کی ضرورت پر زور دیا جنہوں نے حال ہی میں ایک دوشیزہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور اس مجرمانہ عمل کی ایک ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔
سووڈان لبریشن آرمی کے سربراہ اور دارفور کے نومنتخب گورنر مینی آرکو میناوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سوڈان میں حال ہی میں پھیلائی جانے والی ایک ویڈیو پر اپنے رد عمل میں لکھا کہ ایسے عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں۔ انہیں کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔
میناوی نے کہا کہ یہ جرم طویل خلاف ورزیوں کے سلسلے کی کڑی ہے جس سوڈانی خواتین کو ان کا نشانہ بنایا گیا ہے، خاص طور پر کشیدگی کے شکار علاقوں میں خواتین کو ریپ جیسے جرائم کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجرموں نے جان بوجھ کر اپنے گھناؤنے جرم کی دستاویزی ویڈیو بنائی۔ انہوںنے مجرموں کو فوری طور پر کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ رمضان کے مہینے میں سوڈان کے علاقے دارفرمیں ایک لڑکی کی عصمت دری کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ یہ ویڈیو سوڈانی فوجیوں نے لڑکی کے ریپ کے وقت تیار کی تھی اور اس کے بعد انے اس گھناؤنے جرم کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیا تھا۔