.

سعودی وزیر صحت کا تہنیتی پیغام ، عوام کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر صحت نے عید الفطر کے موقع پر اپنی ٹویٹ میں لکھا " آپ لوگ انتہائی خبردار رہیں، مصافحہ کرنے سے مکمل طور پر دور رہیں، سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں، بڑے مجمعوں سے دور ہیں، عید کی نماز کے لیے اپنا ذاتی مصلّی ساتھ لے کر جائیں، ماسک کو مسلسل لگا کر رکھیں، عیدی سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائز کریں اور اپنے اور دوسروں کے بیچ فاصلہ چھوڑیں ... آپ سب کو عید مبارک ہو"۔

سعودی وزیر نے مزید کہا کہ "میں ابھی تک بڑے افسوس سے یاد کرتا ہوں کہ گذشتہ برس لوگوں نے احتیاطی تدابیر اپنانے میں غلفت کا مظاہرہ کیا۔ اس کے نتیجے میں متاثرین کے کیسوں میں اضافہ ہو گیا۔ اس دوران میں ہم نے اپنے 2000 پیاروں کو کھو دیا۔۔ میری گزارش ہے کہ آپ لوگ ہماری اس عید کو رنج و غم میں تبدیل نہ کریں"۔

سعودی وزیر صحت نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ "میں آپ لوگوں کی سلامتی کا شدید خواہاں ہوں ... بچوں کو پیار کرنے یا ان کو گلے لگانے سے خبردار رہیں، اگرچہ بچوں میں کرونا کی علامات نہیں پائی جاتی ہیں تاہم یہ بڑی شدت سے اس متعدد وبا کو منتقل کرتے ہیں۔ لہذا ان عمر رسیدہ افراد کا خاص خیال رکھنا ہوگا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔