.

شاہ سلمان کا بغداد کے ابن الخطیب اسپتال کی بحالی کے لیے امداد فراہم کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز نے عراق میں آتش زدگی سے متاثرہ بن خطیب اسپتال کی بحالی کے لیے امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔

عراق میں قائم سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان بے عراقی عوام کی سرپرستی اور ان کی معاونت کے جذبے کے تحت ابن الخطیب اسپتال کی بحالی کا حکم دیا ہے۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ عراق میں مختلف بیماریوں کے شکار افراد یا زخمیوں کو مملکت کے اسپتالوں میں علاج کے لیے لانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ چوبیس اپریل 2021ء کو جنوب مشرقی بغداد میں دیال پل کےقریب واقع ابن الخطیب اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ آتش زدگی اسپتال میں موجود آکسین گیس سلینڈ کےپھٹنے سے وئی جس میں 82 افراد جاں‌بحق اور 110 زخمی ہوگئے تھے۔

عراق کے وزیر اعظم نے اسپتال میں پیش آنےوالے حادثے کے بعد فوری تحقیقات کاحکم دیا تھا۔