یمن کے دارالحکومت صنعا میں کل اتوار کے روز ایک بڑے تجارتی مرکزمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کےنتیجے میں تجارتی مرکز کوغیرمعمولی نقصان پہنچا۔ آتش زدگی پرقابو پانے کے لیے حوثی ملیشیا کی ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔
صنعا میں شمیلہ کالونی میں واقع 'برافو سینٹر' کا شمار دارالحکومت کے بڑے تجارتی مراکز میں ہوتا ہے۔
حريق هائل يلتهم مركز برافو سنتر في صنعاء.#الوظايف_التعليميه pic.twitter.com/fQUxcVUkVQ
— ع/م _الصيعري (@_ALsaiery) May 16, 2021
سوشل میڈیا پر تجارتی مرکز میں آتش زدگی کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھےجا سکتے ہیں۔
آتش زدگی کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں تاہم ابھی تک اس کے اصل اسباب کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ صنعا میں تواتر کے ساتھ آتش زدگی کے واقعات کی تحقیقات ضروری ہیں۔ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے آتش زدگی کے واقعات پر مجرمانہ خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔