العربیہ ٹیم کا غزہ میں اسرائیلی بمباری کے شکار فلسطینی خاندان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

العربیہ ٹی وی چینل کی ٹیم نے گذشتہ روز فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں بمباری سے تباہ ہونے والے خاندان کا دورہ کیا۔

غزہ کی پٹی میں جبالیا پناہ گزین کیمپ میں التفاح کالونی میں اسرائیلی بمباری کے دوران ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو شہید اور 50کو زخمی کر دیا تھا۔

Advertisement

العربیہ چینل کی ٹیم نے متاثرہ خاندان کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ متاثرہ خاندان نے بتایا کہ ان کے گھر میں اس وقت 70 افراد موجود تھے۔ وہاں کسی قسم کی عسکری سرگرمی نہیں ہو رہی تھی۔ صبح کے ساڑھے پانچ بجے اسرائیلی فوج کی طرف سے انہیں مکان کو 10 منٹ کےاندر خالی کرنے کا نوٹس ملا۔ الحداد خاندان نے بتایا کہ وہ نہیں جان سکے کہ ان کے گھر پرکیوں کر بمباری کی گئی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں زیادہ تر عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے ایک لاکھ افراد نے نقل مکانی کی ہے۔ ان میں سے 40 ہزار عارضی پناہ گزین کیمپوں میں منتقل ہوئے جب کہ 60 ہزار دیگرمتفرق مقامات میں قیام پذیر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں