سعودی عرب: بین الاقوامی سفر بحال؛24 گھنٹے میں 10 ہزار شہری بیرون ملک روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے 10452 شہری بین الاقوامی سفر کی اجازت ملنے کے بعد زمینی اور فضائی ذرائع آمدورفت سے بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 17 اور 18مئی کو 4735 شہری بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک سفرپر گئے ہیں۔اسی عرصے کے دوران میں زمینی راستے سے 5717 سعودی شہری بیرون ملک گئے ہیں۔

وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر بیرون ملک جانے والے سعودی شہریوں کے بارے میں مزید معلومات بھی جاری کی ہیں اور بتایا ہے کہ 17 اور 18 مئی کو پانچ ممالک متحدہ عرب امارات،مصر، قطر، امریکا اور برطانیہ کی طرف سب سے زیادہ مسافر روانہ ہوئے ہیں۔صرف متحدہ عرب امارات میں1938 سعودی شہری روانہ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اور بحرین کے درمیان واقع شاہ فہد پُل کو 3362 شہریوں نے عبور کیا ہے اور وہ اپنی کاروں یا دوسری گاڑیوں کے ذریعے پڑوسی ملک میں گئے ہیں۔

سعودی حکومت نے 17 مئی کو اپنے شہریوں کے بیرون ملک جانے پر عاید پابندی ختم کردی تھی اور انھیں زمینی ، سمندری اور فضائی راستے سے بین الاقوامی سفر پر روانہ ہونے کی اجازت دے دی تھی۔

تاہم حکومت نے بیرون ملک جانے والے سعودیوں پر یہ شرط عاید کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی ویکسین کے دونوں انجیکشن لگواچکے ہوں یا سفر پر روانہ ہونے سے کم سے کم دو ہفتے پہلے ویکسین کی ایک خوراک لگواچکے ہوں۔

گذشتہ چھے ماہ کے دوران میں کرونا وائرس کا شکارہوکر صحت یاب ہونے والے سعودی شہری بھی بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ان کے علاوہ 18 سال سے کم عمر بچّے اور لڑکے لڑکیاں بیرون ملک جاسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں