.

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم کا فرانس کے تاریخی 'ویغسائی محل' محل کا وزٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حال ہی میں العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع تاریخی 'ویغسائی محل' کا وزٹ کیا۔ جب العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم نے ایک ایسے وقت فرانس کے تاریخی محل کا دورہ کیا جب وہاں پرعام زائرین کے داخلے کی اجازت نہیں تھی اور محل میں مرمت کا کام ہو رہا تھا۔ محل میں صفائی کے عمل میں استعمال ہونے والی مینری اور چند ورکروں کی آوازیں آ رہی تھیں۔ محل کو کچھ عرصے بعد زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا مگر اس وقت فرانس کے شاہ لوئس XVI کے بیڈ روم کے طور پرمشہور جگہ پر لائٹننگ کا کام ہو رہا ہے۔

سارہ اور اس کے ساتھی فرانسیسی بادشاہ کی اہلیہ ملکہ میری انتونیٹ کے کمرے کی جانچ پڑتال کرنے پر کام کر رہی ہیں۔ وہ تاریخی پارچہ جات اوراجزا کی جانچ پڑتال کررہی ہیں تاکہ چھوٹی چھوٹی تفصیلات کی نگرانی کی جاسکے اور اگر ضروری ہو تو انھیں بحال کیا جاسکے۔ وہ محل میں تاریخی ڈرائنگ کی عملے کا حصہ ہیں۔ سارہ اور اس کی ٹیم عام طور پر سال میں ایک بار ڈرائنگ کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ کرونا وبا پھیلنے کے بعد آنے والے زائرین کے لیے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ محل کے دروازے دوبارہ عوام کے لیے کھولنے سے پہلے اس کے ہرہر حصے کی مرمت کی جائے۔

محل کے مالی باغیچوں اور پھولوں کے پودوں کو اس انداز میں ترتیب دے رہے ہیں تاکہ انہیں قدیم فرانسیسی انداز میں ڈھالا جائے۔ اس کے علاوہ ثقافتی تقاریب کے انعقاد سے محل کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کوششوں کے ساتھ اس میں جدید کرسچن ڈائر فیشن شو جو گیلری ڈی گلیس ہال میں منعقد کی گئی۔ فرانسیسی محل 2024ء کو ہارس جمپنگ اولمپک کھیلوں کے لیے چیمپین شپ حاصل کرنے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

گھوڑسواری واحد کھیل ہے جو ویغسائی محل میں کھیلا جا رہا ہے۔ سترہویں صدی میں مشرق فرانس اور شمالی یورپ کے تمام نسلوں ، عربوں ، انگریزوں اور دیگر خطوں میں پائی جانے والی نسلوں کے گھوڑے محل میں موجود تھے۔