.

جازان کی سمت بھیجا گیا حوثیوں کا دھماکا خیز ڈرون طیارہ تباہ کر دیا: عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے صوبے جازان کی سمت بھیجا جانے والا دھماکا خیز ڈرون طیارہ فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

اتحاد نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں اور شہری مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اتحاد نے مزید کہا کہ "ہم دہشت گرد حملوں سے شہریوں اور شہری مقامات کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں"۔

ایک ہفتے کے دوران میں عرب اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے اور داغے جانے والے 8 ڈرون طیارے اور 3 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دینے کا اعلان کیا۔

اس سے ایک روز قبل عرب اتحاد نے بحر احمر کے جنوب میں ایک دھماکا خیز کشتی کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا بحری جہاز رانی اور عالمی تجارت کے لیے مسلسل خطرہ بن رہی ہے۔ ملیشیا اسٹاک ہوم سمجھوتے کی آڑ میں الحدیدہ سے معاندانہ حملے کرنے میں مصروف ہے۔