.

خطے میں ایران کا کردار 'شرمناک' ہے:وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایران کو خطے کا "بدنام زمانہ کھلاڑی" قرار دیتے ہوئے ایرانی کردار کی شدید مذت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا مقصد اسے جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں‌پیش رفت کے لیے ویانا کے راستے بالواسطہ طور پرتہران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ادھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایٹمی مقامات کی نگرانی سے متعلق تین ماہ کے معاہدے پر آگے بڑھنے کے طریقوں پر ایران کے ساتھ ابھی تک بات چیت جاری ہے۔ اس حوالے سے چند روز بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہرہ تنصیبات کے معائنے کے بارے میں معاہدہ "اچھا" ہے۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ وہ فی الحال ایران سے موجودہ افہام و تفہیم کے نفاذ کے بارے میں مشاورت کر رہا ہے۔ بورڈ آف گورنرز کو ایران کے ساتھ اس کےجوہری مراکز کی نگرانی کے بارے میں افہام و تفہیم سے آگاہ کرے گا۔

ایجنسی نے گذشتہ فروری کو ایران کے ساتھ اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کے بارے میں "عبوری" معاہدہ کیا تھا ، جو اس ہفتے ختم ہو رہا ہے۔