.

سعودی عرب اور روس کے درمیان سفر کےلیے کیا شرائط ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس نے 25 مئی سے سعودی عرب اور چار دیگر ممالک آئس لینڈ ، مالٹا ، میکسیکو اور پرتگال کے ساتھ فضائی سروس بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روس کی سرکاری انسداد کرونا کمیٹی اور مختلف ممالک کے لیے فضائی سروس کے تعین کے ذمہ دار ایک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے موجودہ وبا کے پیش نظر فضائی سروس کی بحالی کے لیے شرائط وضع کی ہیں۔ سفر کی شرائط پر پورا اترنے والے ممالک کے لیے فضائی سروس بحال کی جا رہی ہے۔ 25 مئی 2021 کو باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے سعودی عرب کے جدہ میں قائم شاہ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتے میں ماسکو کے لیے 3 پروازیں چلیں گی اور گروزنی کے لیے ہفتے میں ایک پرواز چلے گی۔

ریاض میں روسی فیڈریشن کے سفارتخانے سے ویزا کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے بشرطیکہ سفر کا مقصد قلیل مدتی فریم ورک میں شامل ہو۔

ویزا رکھنے والے براہ راست مخصوص شہروں میں سفر کرسکتے ہیں۔ سیاحت کے لیے نئے ویزا کی درخواست دینے والے مسافروں کو 30 دن تک روس میں قیام کی اجازتت ہوگی۔ روس کے لیے سنگل یا ڈبل داخلے دونوں کی سہولت موجود ہے۔

اب تک ، روس نے آرمینیا ، آذربائیجان ، بیلاروس ، قازقستان ، ویتنام ، وینزویلا ، یونان ، جرمنی ، سنگاپور ، سربیا ، ایتھوپیا ، قطر ، کرغزستان ، جنوبی کوریا ، مصر ، متحدہ عرب امارات ، تنزانیہ، سری لنکا ، ازبکستان ، فن لینڈ ، جاپان ، مالدیپ اور کیوبا کے لیے بین الاقوامی پروازیں شروع کردی ہیں۔