.

فلسطینیوں اور اسرائیل میں‌ جنگ بندی میں مصر کا کردار قابل تحسین ہے: جوبائیڈن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر جو بائیڈن نے قاہرہ کے زیراہتمام جمعرات کے روز اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے مابین ہونے والی جنگ بندی میں مصر کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر فریقین کے مابین گیارہ دن کی باہمی بمباری کے بعد پیشرفت کے حقیقی موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی کو انسانی ہمدردی کی امداد فراہم کرے گا۔

بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک مختصر بیان میں مزید کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی آئرن ڈوم نظام کو مستحکم کرے گا۔ اس نظام سے حماس کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

بائیڈن نے کہا کہ ہم نے اسرائیلی وزیر اعظم بینامین نیتن یاہو سے بات چیت کی اور ان سے دشمنیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیتن یاہو نے انہیں آگاہ کیا کہ اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی دو گھنٹوں سے بھی کم وقت میں شروع ہو جائے گی۔

بائیڈن نے کہا کہ مُجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس پیشرفت کا ایک حقیقی موقع ہے اور میں اس کے لئے کام کرنے کے لئے پرعزم ہوں کہ قاہرہ نے محصور غزہ کی پٹی میں عبرانی ریاست اور فلسطینی دھڑوں کے مابین جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں جو کردار ادا کیا اس کی تعریف کرتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم نے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں سے خطے کی سطح پر، فون پر اور براہ راست 80 بار رابطے کیے تاکہ غزہ پٹی میں جاری لڑائی روکی جاسکے۔