.

آسٹریا : آپریشن میں مریض کی بائیں پنڈلی کے بجائے دائیں پنڈلی کاٹ دی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بعض غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی تلافی یا درستی ممکن نہیں ہوتی۔ اسی طرح کی ایک غلطی کا ارتکاب منگل کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے 180 کلو میٹر دور واقعFreistadt قصبے کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایک 82 سالہ مریض کی بائیں پنڈلی کو آپریشن کے ذریعے کاٹا جانا تھا۔ تاہم آپریشن کے بعد جمرات کے روز پٹیاں بدلنے کے وقت انکشاف ہوا کہ آپریشن سے قبل غلطی سے دائیں پنڈلی پر نشان لگا دیا گیا تھا۔ اس کے سبب مریض بائیں کے بجائے اپنی دائیں پنڈلی سے محروم ہو گیا۔

جمعے کے روز منعقد پریس کانفرنس میں ہسپتال کے ڈائریکٹر نوربرٹ فریچ نے مقامی میڈیا سے مخاطب ہو کر کہا کہ "یہ ایک فاش غلطی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کی درستی نہیں ہو سکتی ... ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے تھا ... میں متاثرہ مریض اور اس کے گھرانے سے انتہائی معذرت خواہ ہوں"۔