.

سعودی عرب کی شاہی فضائیہ اورامریکی ائیرفورس کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی شاہی فضائیہ اور امریکی فضائیہ کی ’’سراب صحرا سوم‘‘ کے نام سے مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہوگئی ہیں۔

سعودی وزارت دفاع نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ان مشقوں کا مقصد عسکری مہارت ،مشترکہ جنگی تیاریوں کے معیار میں بہتری اور سعودی اور امریکی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان جنگی مشقوں سے دونوں ملکوں کی مسلح افواج کو خطے کے تحفظ وسلامتی کو لاحق خطرے اوردرپیش ممکنہ حملوں کے مقابلے میں چوکس رہنے میں مدد ملے گی۔

سراب صحرا سوم مشقوں سے سعودی عرب اور امریکا کی فضائیہ کی حربی صلاحیتوں کی جانچ اور مربوط آپریشنل روابط کا پتا چلا ہے۔